Saturday, January 28, 2023

کپیل شرما کا اپنی اہلیہ کوبھی شوبز میں لانے کا فیصلہ

کپیل شرما کا اپنی اہلیہ کوبھی شوبز میں لانے کا فیصلہ
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی مزاحیہ اداکار کپیل شرما نے اپنی اہلیہ کو بھی شوبز میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق  کپیل اپنے پرودکشن ہاؤس  کے بینر تلے پنجابی فلموں اور کامیڈی شوز پرودیوس کرنے کی منصوبہ بندی کر رہےہیں مگر اپنے مزاحلیہ پروگرام اور وجہ شہرت بننے والے شو  کامیڈی شو  دی کپیل شرما کی مصروفیت کے باعث اہلیہ گینی چھاتراتھ کو  پروڈکشن ہاؤس کی ڈائریکٹر کے طور پر متعارف کرانا چاہتے ہیں ۔ کپیل کی اہلیہ گینی  کو فلم میکنگ بارے  معلومات ہیں لہذا اداکار انہیں شوبز میں اتارنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور گینی چھاتراتھ جلد ہی جالندھر سے ممبئی شفٹ ہو جائیں گی ۔ گینی کو پنجاب زبان پر عبور حاصل ہے جس کے باعث کپیل انہیں پنجابی فلموں اور کامیڈی شوز پر کام کرنے کو دیں گے ۔