کپتان کی مخالفت پر جسٹس ریٹائر وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط

لاہور(92نیوز)عمران خان کےفیصلوں کی مخالفت پرجسٹس ر وجیہہ الدین کودھمکی آمیزخط موصول،نشان عبرت بنانےکی دھمکی دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےرہنما اورالیکشن ٹربیونل کےسابق چیئرمین جسٹس ر وجیہہ الدین کومبینہ طورپرانصاف ٹائیگرزکی جانب سےدھمکی آمیزخط موصول ہواہے۔
خط میں کہاگیاہےکہ عمران خان کےفیصلےکی مخالفت ان کےنزدیک غداری ہے اورایسا کرنےوالےکونشان عبرت بنادیتےہیں ۔
خط میں دھمکی دی گئی کہ جسٹس وجیہہ الدین جن کی شہہ پرناچ رہے ہووہ بھی ان کونہیں بچاسکیں گے۔