Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریلی میں کپتان کے ہمشکل کی دبنگ انٹری ،کھلاڑیوں کی توجہ کامرکز بن گئے

 ریلی میں کپتان کے ہمشکل کی دبنگ انٹری ،کھلاڑیوں کی توجہ کامرکز بن گئے
August 13, 2016
راولپنڈی(92نیوز)کپتان کی ریلی میں لوگوں کے نئے نئے اندازعمران خان کا ہمشکل توجہ کا مرکزبنارہا سجی سنوری جیپ میں بیٹھا مستان خان بھی کسی سے کم نہیں منچلے اپنے فن کا جوہر دکھاتے رہے گھوڑوں کے ڈانس نے خوب سماں باندھا۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی ریلی میں جہاں پنجاب بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی وہیں اس ریلی میں کچھ خاص لوگ بھی شامل ہوئے۔جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ۔ عمران خان کے ہمشکل کو دیکھ کر تو لوگ دھوکہ ہی کھا گئے ضیا ءالدین راولپنڈی کے رہائشی اور پیشے سے وکیل ہیں وہ ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کےلئے آئےجونہی لیاقت باغ پہنچے لوگوں نے گھیر لیا کچھ تو سمجھ بیٹھے کہ عمران خان ہی آگئے اسی دھوکے میں لوگ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے یہاں مستان خان کا ذکر نہ کرنا کپتان کے سب سے رنگین کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ بڑ ی بڑی مونچھیں خوبصورت لباس اور دلہن کی طرح سجی گاڑی مستان کی ہے پہچان دھرنا ہو یا ریلی مستان اپنی چمکتی دمکتی جیپ لئے پہنچ جاتے ہیں ریلی میں ایک اور خوبصورت نظارہ بھی دیکھنے کو ملا لیاقت باغ میں گھوڑوں کے ڈانس سے کارکن خوب لطف اندوز ہوئے کپتان کی ریلی ہو وہ بھی 13اگست کی شام کو منچلوں کو تو جیسے بہانہ ہی مل گیا۔