Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کپتان کی بنی گالہ میں مشاورت ، وزیراعلیٰ کے نام کا حتمی فیصلہ متوقع

کپتان کی بنی گالہ میں مشاورت ، وزیراعلیٰ کے نام کا حتمی فیصلہ متوقع
August 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کپتان کی بنی گالہ میں مشاورت اور ملاقاتیں جاری ہیں۔ نومنتخب ارکان اسمبلی سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے نام کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ جوڑ توڑ کے بعد نمبر گیم مکمل ہو گئی۔ وفاق اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کے کھلاڑی پورے ہو گئے۔ ایم کیوایم نے بھی ماضی کی روایت برقرار رکھا اور آخری وقت میں طاقتور کا ساتھ دیتے ہوئے نئے پاکستان میں انٹری دینے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب میں تیس آزاد ارکان میں سے زیادہ تعداد نے پی ٹی آئی کا رخ کیا ہے ۔ کے پی میں پی ٹی آئی کو واضح اکثریت حاصل ہے تاہم وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنا عمران خان کے لئے کسی بڑے چیلنج سےکم نہیں ۔ عاطف خان  ، اسد قیصرسمیت کئی رہنما امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کپتان کو بلوچستان میں حکومت سازی سمیت ابھی بھی بڑے چلینجز کا سامنا ہے۔ وفاق میں کپتان کی کابینہ کےاہم کھلاڑی کون ہونگے ؟  شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید، پرویزخٹک،یاسمین راشد سمیت کئی  اہم نام گردش میں ہیں۔