Saturday, December 3, 2022

کپتان کی اپنے خطاب کے بارے ٹیم کیساتھ تین گھنٹے صلاح مشورہ

کپتان کی اپنے خطاب کے بارے ٹیم کیساتھ تین گھنٹے صلاح مشورہ
لاہور (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج کے جلسے میں خطاب کے حوالے سے خصوصی ٹیم کے ساتھ تین گھنٹے مشاورت کی۔ کپتان کا کہنا ہے نوازشریف‘ شہباز شریف اور پرویزرشید سے خطاب کرنے نہیں جا رہا۔ آج لاہوریوں کے ساتھ پوری قوم سے مخاطب ہوں گا۔ اگلے پچھلے حساب پورے کروں گا۔ دریں اثنا سونامی کی لہریں نون لیگ کے گڑھ لاہور سے ٹکرانے کےلئے تیار ہیں۔ مال روڈ پر کھلاڑیوں کے جلسے کا پنڈال سج گیا ہے اور جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگ گئیں۔ پانچ ہزار پولیس اہلکاروں نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔