Saturday, July 27, 2024

کپتان کا تقریب حلف برداری میں لباس زیر بحث آ گیا

کپتان کا تقریب حلف برداری میں لباس زیر بحث آ گیا
August 5, 2018
کراچی (92 نیوز) عام انتخابات 2018 میں کپتان کو کپتانی تو مل گئی لیکن حلف برداری میں ڈریسنگ کا معاملہ اہمیت اختیار کرگیا۔ کراچی میں مستقبل کے معمار جہاں ڈریسنگ پر بحث مباحثہ کررہے ہیں، وہیں عمران خان کو مفید مشوروں سے بھی نواز رہے ہیں۔ روایت پسند طالب علموں نے کپتان کو شیروانی اور جناح کیپ میں حلف اٹھانے کا مشورہ دیدیا۔ کفایت شعاری اور تبدیلی کے منتظر طالب علم کہتے ہیں خان صاحب سادگی اپنائیں، دنیا کیلئے مثال بن جائیں۔ ترقی پسند طالب علم کہتے ہیں لباس اہمیت نہیں رکھتا، حکمران عوام کے بنیادی مسائل حل کریں۔