Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کپتان کا اعتراف، 1983میں آف شور کمپنی بنائی، ن لیگی خوشی سے نہال

کپتان کا اعتراف، 1983میں آف شور کمپنی بنائی، ن لیگی خوشی سے نہال
May 14, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی آف شور کمپنی رکھنے کا اقرار کر لیا جس کے بعد مسلم لیگ نون کی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سوالات اٹھنے لگے، اعتراضات کی بوچھاڑ ہو گئی مگر کپتان کہتے ہیں ٹیکس بچانے کے لئے ایسا کیا۔ تو کیا کسی دوسرے ملک میں وہاں کے قوانین کی پاسداری ضروری نہیں؟؟؟؟ عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کی آف شور کمپنیوں پر خوب شور مچایا مگر پھر کچھ ایسا ہو گیا جس کی شاید کپتان کو خود بھی توقع نہ تھی۔ عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 1983 آف شور کمپنی بنائی تھی اور اس کا مشورہ انہیں ایک اکائونٹنٹ نے دیا تھا۔ یوں کپتان کا نام بھی آف شور کمپنیوں سے منسلک ہو گیا جس پر مسلم لیگ نون کے متوالے تو گویا خوشی سے جھوم اٹھے اور یوں سوالات اٹھنے لگے۔ کیا اکاؤنٹنٹ کے مشورے پر ٹیکس بچانے کے لئے قوانین کو بالائے طاق رکھا جا سکتا ہے؟ کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے وہاں کے قوانین کی پاسداری ضروری نہیں کیا؟ کپتان کے اعتراف کے مطابق انہوں نے ٹیکس بچانے کے لئے ایسا کیا کیونکہ وہ برطانیہ کے شہری نہیں تھے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محب وطن پاکستانی ہونے کا دعویٰ کرنے والے کپتان نے لندن میں پراپرٹی پھر خریدی ہی کیوں؟؟ پاناما لیکس پر سیاسی رہنماؤں کے نام آنے کے بعد بیان بازی کا سلسلہ تیز ہو گیا مگر شہری سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا پاناما لیکس کا معاملہ حکومت اور اپوزیشن کے فرینڈلی معاہدے پر ختم تو نہیں ہو جائے گا؟؟
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔