Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کپتان نے کشکول اٹھارکھاہے،کام نہیں آتاتونوکری کیوں کرتے ہو ، آصف علی زرداری

کپتان نے کشکول اٹھارکھاہے،کام نہیں آتاتونوکری کیوں کرتے ہو ، آصف علی زرداری
January 6, 2019
بدین ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کپتان نے کشکول اٹھا رکھا ہے ، پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کر دی ، کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہو۔ بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ حق و باطل کی یہ جنگ ہے  اور یہ جاری رہے گی ، اس سے کام نہیں چلے گا، یہ فائل دیکھ کر اس پر سائن کر دے گا، بیوروکریٹس کو پتہ نہیں ہے ۔ شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اب لوگ آنا نہیں چاہتے ، آپ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ، آنے دو ،ان  طوفانوں کو ہم تو طوفانوں کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ۔اگر جیل گیا تو اور مشہور ہو جاؤں گا۔ جلسے سے خطاب میں  آصف زرداری  نے کہا کہ  جب میں آخری بار جیل گیا تو جیل سے الیکشن جیتا، اب بھی شرجیل میمن نے جیل سے الیکشن جیتا تھا ، جس نے اپنی منزل خود طے کی ،اسے کیوں ڈراتے ہو ، وہ  تمہارے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرے گا۔