Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کپتان نے بلاول بھٹو زرداری ،شہباز شریف، فاروق ستار، کو کلین بولڈ کر دیا

کپتان نے بلاول بھٹو زرداری ،شہباز شریف، فاروق ستار، کو کلین بولڈ کر دیا
July 27, 2018
کراچی (92 نیوز) پشاور سے چلنے والی سونامی نے کراچی کو بھی نہیں چھوڑا۔ بڑی جماعتوں کے بڑے رہنماوں چاروں خانے چت کر دیا۔ کپتان نے بلاول بھٹو زرداری ،شہبازشریف، فاروق ستار، مصطفی کمال، ثروت اعجاز قادری کو کلین بولڈ کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری سے کھلاڑی شکورشاد نے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کوشکست دی۔ بلدیہ ٹاون میں فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ہارا دیا۔ کپتان کے نئے کھلاڑی عامر لیاقت نے پرانےساتھی فاروق ستار کو پارلیمنٹ کا راستہ بھلا دیا۔ قومی اسمبلی کی دو اور سندھ اسمبلی کی ایک  نشت پر الیکشن لڑنے والے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال بھی کلین بولڈ ہو گئے۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی میں صرف کپتان کے کھلاڑیوں کا راج ہو گیا۔