Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کپتان میری جند جان‘ شادی نہ کرنے کا مشورہ مذاق میں دیا : شیخ رشید

کپتان میری جند جان‘ شادی نہ کرنے کا مشورہ مذاق میں دیا : شیخ رشید
August 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمداور عمران خان میں قربتیں پھر بڑھنے لگیں۔ بنی گالہ میں ملاقات کے بعدشیخ رشید پھر کپتان کے گن گانے لگے۔ کہتے ہیںعمران خان سیدھا سادھا انسان ہے اسی لئے میر ی جند جان ہے۔ کپتان کوابھی شادی نہ کرنے کا مشورہ مذاق میں دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے عمران خان اورشیخ رشید احمد کی دوریوں سے لگتا تھا کہ کپتان اور راولپنڈی کے شیخ میں ان بن چل رہی ہے۔ 13اگست کوتحریک انصاف کی ریلی میں شیخ رشید کے شریک نہ ہونے سے افواہیں مزیدگرم ہو گئیں۔ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو عمران خان اور شیخ رشید کی قربتیں پسند نہیں۔ معاملہ اس وقت زیادہ بگڑا جب شیخ رشید نے عمران خان کو فی الحال شادی نہ کرنے مشورہ دے دیا۔ ذرائع تو کہتے ہیں کہ کپتان کو یہ مشورہ بھی ناگوار گزرا۔ پھر کپتان نے ہی شیخ رشید کو بنی گالہ بلا لیا جس کے بعد دوریاں سمٹ گئیں۔ ملاقات کیا ہوئی شیخ رشید نے توپھرعمران خان کے گن گانے شروع کر دیے۔ 92نیوز سے گفتگومیں شیخ رشیدکاکہنا تھا کہ خان میری جند جان ہے۔ عمران خان سیدھا سادھا انسان ہے اسی لئے اچھا لگتا ہے۔ کپتان کو ابھی شادی نہ کرنے کامشورہ تو محض مذاق میں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے گوجرانوالہ سے پاکستان مارچ میں بھی شریک ہونگا جبکہ عوامی تحریک کے جلسوں میں شرکت کےلئے تحریک انصاف کو دعوت دینگے۔