Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کپتان اور کوچ کو تمام فارمیٹس میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونا چاہیے: اظہر محمود

کپتان اور کوچ کو تمام فارمیٹس میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونا چاہیے: اظہر محمود
April 8, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وقار یونس اور انتخاب عالم کے بعد اظہر محمود بھی میدان میں آ گئے۔ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ٹیم کے باؤلنگ کوچ رہنے والے سابق سٹار نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تمام وجوہات بیان کر دیں۔ کہتے ہیں افراد کی تبدیلی سے بہتری نہیں آئےگی، بنیادی مسائل حل کرنا ہوں گے۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز میں اعتماد کی کمی ہے، کھلاڑی خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔ کچھ پلیئرز خود کو بدلنا ہی نہیں چاہتے، کئی  کھلاڑیوں کو گیم کا پتہ ہی نہیں۔ سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ کا پوسٹمارٹم کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلوں کی تعداد تو بہت زیادہ ہے لیکن معیار نہیں ہے۔ کھلاڑی جب انٹرنیشنل ٹیم میں آتے ہیں تو انہیں خوراک اور ٹریننگ کے بارے میں بتانا پڑتا ہے۔ یہ تو گراس روٹ سے ہی سیکھنے والی چیزیں ہیں۔ سابق باؤلنگ کوچ نے کھلاڑیوں کی فٹنس کو بھی خراب قرار دیا اور کہا کہ ہم فٹنس کے معاملے میں دوسری ٹیموں سے پانچ سال پیچھے ہیں۔ اظہر محمود نے ٹیم میں گروپنگ کی تردید کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ آفریدی کے کچھ فیصلے کام نہیں کر سکے۔ اظہر محمود نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ کپتان اور کوچ کو تمام فارمیٹس میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونا چاہیے۔