Tuesday, September 17, 2024

کٹھ پتلی وزیراعظم ہمارے جوہری پروگرام کے پیچھے پڑا ہے ، بلاول بھٹو

کٹھ پتلی وزیراعظم ہمارے جوہری پروگرام کے پیچھے پڑا ہے ، بلاول بھٹو
June 27, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کٹھ پتلی وزیر اعظم ہمارے جوہری پروگرام کے پیچھے پڑا ہے۔

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے۔ آپ کشمیر کا سفیر بنتے بنتے کلبھوشن کے وکیل بن چکے۔ پیپلزپارٹی اس جرم میں ساتھ نہیں دے گی۔ کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام کریں گے۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر اور پاکستان میں اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہو گا۔

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد یا نئی دہلی نہیں کشمیری کریں گے۔ ان کا فیصلہ جنگ کا ہوگا تو جنگ، فیصلہ امن کا ہوگا تو امن کریں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی کشمیر اور مسئلہ کشمیر سے پڑی تھی۔ پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کی سیاست کشمیریوں کی وجہ سے جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کی سیاست آج بھی کراچی سے کشمیر تک ہے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا جب مودی نے مقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا تو عمران خان کا قومی اسمبلی میں جواب تھا کہ میں کیا کروں۔ ہم چاہتے ہیں کشمیر میں ایسی حکومت ہو جو مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے۔