Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کُھلنا ٹیسٹ: محمد حفیظ کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان بڑی لیڈ کی طرف گامزن

کُھلنا ٹیسٹ: محمد حفیظ کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان بڑی لیڈ کی طرف گامزن
April 30, 2015
ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹسمینوں نے محتاط مگر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بنگلہ دیش کے 332رنز کی برتری ختم کرنے کے بعد پاکستان اب بڑی لیڈ سکور کرنے کی جانب گامزن ہے۔ محمد حفیظ اور اظہر علی کی دوسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت سے پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنیوالے محمدحفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے اور شاندار ڈبل سنچری سکور کی۔ اس سے قبل دوسرے روز کے کھیل میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 332 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے تین، تین جبکہ محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق 80رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔