Saturday, July 27, 2024

کویت میں خام تیل کی پیداوار کم کرنے کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

کویت میں خام تیل کی پیداوار کم کرنے کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
April 18, 2016
کویت سٹی (ویب ڈیسک) کویت میں تیل اور گیس کے شعبے کے ہزاروں ورکرز اوپیک کی جانب سے خام تیل کی پیداوار کم کرنے اور حکومت کی جانب سے تنخواہوں سے متعلق اصلاحات کے منصوبے کےخلاف کام چھوڑکر سڑکوں پر آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کویت آئل کمپنی کے ترجمان سعد اعظمی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آئل کمپنی نے خام تیل کی پیداوار گیارہ لاکھ بیرل فی یومیہ کم کر دی ہے۔ اس کی روزانہ کی پیداوار تیس لاکھ بیرل ہے۔ آئل اینڈ پیٹرو کیمیکل انڈسٹریز ورکرز کنفیڈریشن کے چیئرمین سیف محمد القحطانی نے کہا ہے کہ وہ ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ تھرڈ پارٹی کی جانب سے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے اور وہ کسی نئی چیز کا مطالبہ بھی نہیں کر رہے۔ ادھر تیل کے شعبے کے ترجمان شیخ طلال الخالد الصباح کا کہنا تھا کہ ورکرز کی ہڑتال ان کی برآمدات کو متاثر نہیں کرےگی۔