کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
کوہلو (92 نیوز) کوہلو کے علاقے باریلی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
بارودی سرنگ کی زد میں آنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، موٹر سائیکل پر سوار شخص جاں بحق جبکہ بچہ اور خاتون شدید زخمی ہوئے۔