Saturday, July 27, 2024

کوہلو: بی ایل اے کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوہلو: بی ایل اے کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد
January 29, 2017

کوہلو (92نیوز) سکیورٹی فورسز نے کاہان کے علاقے پیشی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان لبریشن آرمی کی کمین گاہ پر چھاپہ مارا اور اسلحے و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

اسلحے  میں 20 عدد راکٹ، 14 عدد فیوز، 70 عدد آر پی جی گولے، میزائل لانچر، 12 عدد راکٹ فیوز، مارٹر بم، 5 بنڈل ڈیٹونیٹنگ کارڈ، مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔ میجر جنرل ندیم انجم آئی جی ایف سی نے آپریشن کی نگرانی کی۔