Thursday, February 29, 2024

کوہلو،ڈیرہ بگٹی اور اوکاڑہ میں سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں

کوہلو،ڈیرہ بگٹی اور اوکاڑہ میں سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں
December 18, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز )  کوہلو ،ڈیرہ بگٹی اور اوکاڑہ میں سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں ، ریلیوں میں قبائلی عمائدین اور سول سائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سابق صدر کے حق میں نعرے درج تھے ، ریلی میں شامل افراد  کا کہنا تھا کہ چالیس سال سے زائد ملک کی خدمت اور ملکی دفاع  کیلئے جنگیں لڑنے والے شخص کیسے  غدار ہوسکتا ہے۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ  پرویز مشرف کی پاکستان کے لیے خدمات لا زوال ہیں ۔ ڈیرہ بگٹی  میں ریلی پاکستان ہاؤس سے شروع  ہوئی جو کلمہ چوک سوئی میں اختتام پزیر ہوئی  جبکہ اوکاڑہ  میں پریس کلب کے سامنے پرویز مشرف  کے حق میں ریلی نکالی گئی۔