Tuesday, December 6, 2022

کوہستان میں مسافر وین دریا میں گر گئی، 17 افراد جاں بحق

کوہستان میں مسافر وین دریا میں گر گئی، 17 افراد جاں بحق
کوہستان (92 نیوز) کوہستان میں مسافر وین دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں ایک خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی۔ تھانہ لوٹر کے قریب مسافر وین شاہراہ قراقرم سے اچانک دریا میں جاگری۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شمالی علاقہ جات سے ہے۔ مسافر گاڑی غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ دور افتادہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔