Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوہستان : سکیورٹی اہلکاروں اور ٹیکسی ڈرائیور میں جھگڑا ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوہستان : سکیورٹی اہلکاروں اور ٹیکسی ڈرائیور میں جھگڑا ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
December 24, 2016

 کوہستان(92نیوز)خیبر پختو نخوا کے ضلع کوہستان میں سکیورٹی  اہلکاروں اور ٹیکسی ڈرائیوروں میں مبینہ طور پر ہاتھاپائی ہوئی جس میں ایک شخص  گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔۔وا قعے کےخلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور لاش شاہراہ قراقرم پر  رکھ کر سڑک  ٹریفک کے لئے  بند کردی ۔۔   

تفصیلات کےمطابق   کوہستان کے کمیلہ بازارمیں  سکیورٹی اہلکاروں اور ٹیکسی ڈرائیور میں معمولی  بات پر  تلخ  کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی ۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر اہلکاروں کی جانب سے  مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی جس  سے ایک شخص ہلاک  ہو گیا  جبکہ  مبینہ  تشدد  سے ایک زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کا نام عمر فاروق  ہے جس کے ورثا نے  لاش  شاہراہ  قراقرم پر رکھ  کر شدید احتجاج کیا۔

 احتجاج کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ مظاہرین ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے  واقعے کے خلاف علاقے کی تمام دکانیں بھی  بند کر  دی گئیں  ۔