Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوہاٹ کے بعد پشاور ڈسٹرکٹ اسمبلی نے بھی ویلنٹائن ڈے نہ منانے کے حق میں قرار داد منظور کر لی

کوہاٹ کے بعد پشاور ڈسٹرکٹ اسمبلی نے بھی ویلنٹائن ڈے نہ منانے کے حق میں قرار داد منظور کر لی
February 12, 2016
  پشاور(92نیوز)کوہاٹ کے بعد ڈسٹرکٹ اسمبلی پشاور میں بھی ویلنٹائن ڈے نہ منانے کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی قرار داد جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والےخالد وقاص نے پیش کی، جس پر سب متفق ہوگئے۔ خالدوقاص چمکنی کی  قراردادکے مطابق ویلنٹائن ڈے کی تقریبات اسلام کے منافی ہیں اس لئے اس قسم کی تمام تقریبات کے انعقادکوروکا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوئی انفرادی طور پر ویلنٹائن ڈے منانا چاہتا ہے تو اس پرکوئی پابندی نہیں ۔ اسمبلی ممبران نے وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی کو بھی خوش آئند قرار دیا۔