Tuesday, April 30, 2024

کوہاٹ میں پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کوہاٹ میں پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
July 22, 2020
کوہاٹ (92 نیوز) کوہاٹ میں پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ انڈس ہائی وے پر کارروائی کے دوران اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ ڈی پی او جاوید اقبال کوہاٹ کے مطابق انڈس ہائی وے پر کارروائی میں افغان اسمگلر اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت پکڑا گیا۔ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں موٹر کار سے وائرلیس بیس سیٹ ، نائٹ وژن دوربین اور گرینیڈ کوف بھی برآمد کئے گئے۔ پکڑے گئے اسلحے میں 30 کلاشنکوف ، 2 ایل ایم جی مشین گن ، 1 رائفل ، 2 پستول اور 30 چارجرز شامل ہیں۔