Saturday, July 27, 2024

کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع نے دو گھر اجاڑ دیئے

کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع نے دو گھر اجاڑ دیئے
June 4, 2021

کوہاٹ (92 نیوز) کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع نے دو گھر اجاڑ دیئے۔ ڈھیری بانڈہ میں بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ممتاز نامی شخص کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران ممتاز کے بیٹے نے فائرنگ کر دی جس سے دو بھائی کے خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم ملزم فریق واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں کوہاٹ اسپتال منتقل کیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ابرار، لقمان، مختیار، اقبال، ابدل اور زیور خان شامل ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔