Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوہاٹ ، مقتولہ عاصمہ کو سپرد خاک کردیاگیا، ملزم کا دبئی فرار ہونے کا انکشاف

کوہاٹ ، مقتولہ عاصمہ کو سپرد خاک کردیاگیا، ملزم کا دبئی فرار ہونے کا انکشاف
January 29, 2018

کوہاٹ ( 92 نیوز ) کوہاٹ میں میڈیکل کی قتل کی جانے والی  طالبہ عاصمہ کی اس کے آبائی علاقے  لکی مروت میں  تدفین کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ دوسری جانب طالبہ  کے قتل  کے ملزم کا دبئی فرارہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ عاصمہ نے موت سے قبل اپنے بیان میں ملزم کا نام لیا  تھا ۔ معاملے پر جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے ۔

گزشتہ روز قتل ہونے والی عاصمہ کی نماز جنازہ سرائے نورنگ میں ادا کر دی گئی ۔ جنازے میں تحصیل ناظم اور بلدیاتی نمائندوں سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے  شرکت کی ، اس موقع پر احتجاج بھی کیا گیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتل کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے ۔

جبکہ دوسری طرف غم کی تصویر بنا عاصمہ کا باپ انصاف کا طلبگار ہے ،جبکہ عاصمہ کی کالج فیلوز بھی غم سے نڈھال ہیں اور قاتل کو عبرتناک سزا کا مطالبہ بھی کرتی ہیں ۔

معاملے کی  تحقیقات کےلئے جے ٹی آئی بنادی گئی  ہے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ جہانزیب خان کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی اس کیس کی تفتیش کرے گی ۔

گزشتہ روز  ملزم مجاہد نے اپنے ساتھی کی مدد سے عاصمہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی ۔