Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوچ کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا ، لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم

کوچ کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا ، لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم
January 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے کہا جنوبی افریقہ کی وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی ہیں نہ پاکستانی پلیئرز کو وہاں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ کوچ کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا۔ سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم ڈی ایچ اے گالف کورس ملتان کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وسیم اکرم نے اپنے نام سے منسوب ڈی ایچ اے ملتان میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ جنوبی افریقہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کنگ آف سوئنگ نے کہا اُن کی رائے میں کوچ بدلنے سے کامیابی نہیں ملے گی۔ سرفرازکی کپتانی کا پیچھا چھوڑ دیں یا کوئی متبادل ہے تو سامنے لائیں۔ سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ اوپنر فخر کو چھٹے نمبر پر کھلانا سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کی وکٹیں بھی معیاری نہیں۔ سابق کرکٹرنے کہا کہ ویراٹ کوہلی بڑا معرکہ سرانجام دینے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ بھارت نے آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر مات دے کر کارنامہ انجام دیا ہے۔