کوچ کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونا چاہیے : وقار یونس
کراچی (92نیوز) ایشیا کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی نے ہیڈ کوچ وقار یونس کا پارہ بھی ہائی کر دیا۔ بوریوالا ایکسپریس نے سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں پر چڑھائی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ کوچ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونا چاہیے تا کہ کوچ کا آوٹ پٹ شامل ہو۔
انہوں نے اوپنرز کی کارکردگی کو بھی ہدف تنقید بنایا اورکہا ٹاپ آرڈر کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ماہ سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے جس کی وجہ سے تبدیلیاں کرنا پڑ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے لیے بہتر کمبی نیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔