Wednesday, October 5, 2022

کوچنگ کیلئے اپلائی نہیں کیا، افواہیں ہیں ، مصباح  الحق

کوچنگ کیلئے اپلائی نہیں کیا، افواہیں ہیں ، مصباح  الحق
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  مصباح الحق نے کوچنگ کیلئے  درخواست کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوچنگ کیلئے اپلائی نہیں کیا ، افواہیں ہی چل رہی ہیں ، جب بھی اپلائی کیا کرکٹ کمیٹی سے فوری استعفیٰ دے دوں گا،سلیکشن کمیشن اور ٹیم مینجمنٹ نہیں ہے اس لیے یہ کررہا ہوں۔ مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک اور کیمپ کے لڑکوں کو اچھی طرح جانتا ہوں ، کوشش ہے کیمپ میں لڑکوں کی مد کروں ، جولڑکے سینٹرل کنٹریکٹ میں ہیں اس پر فوکس کیا ہے۔ کپتان سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان سے متعلق فیصلہ بورڈ کا ہوتا ہے، تینوں فارمیٹ میں ایک بھی کپتان رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس کے حوالے سے بہتری کی گنجائش ہے، لڑکوں کی فٹنس میں بہتری نظر آرہی ہے،اگرآپ پر تنقید ہوتی ہے تو اس سے سیکھنا چاہیے۔