Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوپا ڈیل رے فٹبال ، بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا

کوپا ڈیل رے فٹبال ، بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا
February 7, 2019
 لندن (92 نیوز) کوپا ڈیل رے فٹبال میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر رہا۔ فٹبال میں ایکشن سے بھرپور میچز جاری ہیں۔ کوپا ڈیل رے میں الکاسیکو al clasico کا بڑا مقابلہ ہوا۔ سیمی فائنل کے پہلی لیگ میں ریال میڈرڈ اور بارسلونا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ بارسلونا کے ہوم گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں ریال میڈرڈ نے شاندار آغاز کیا اور چھٹے منٹ میں لوکس ویزکز نے گول کرکے ریال کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں  بھی کڑا مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے۔ 57 ویں منٹ میں بارسلونا کے میلکم نے گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ سیمی فائنل کا دوسرا لیگ 28 فروری کو کھیلا جائےگا۔ ادھر انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے ایورٹن کے خلاف دو صفر سے میدان مارا۔ مانچسٹر سٹی نے شاندار کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی  62 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔