کوپا امریکا فٹ بال کپ کا ٹائٹل ارجنٹائن نے اپنے نام کرلیا
ماراکان (92 نیوز) کوپا امریکا فٹ بال کپ کا ٹائٹل ارجنٹائن نے اپنے نام کرلیا۔
ایونٹ کے فائنل میں دو بڑی ٹیمیں ارجنٹینا اور برازیل مد مقابل ہوئیں، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کا خوب مقابلہ کیا۔
ارجنٹینا کی جانب سے 22 ویں منٹ میں اینجل ڈی ماریا نے واحد گول کرکے اسے برتری دلا دی، دوسرے ہاف میں دونوں میں سے کوئی ٹیم بھی گول اسکور نہ کر سکی اور ایک صفر سے ارجنٹینا نے میچ جیت کر کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ارجنٹینا کی جیت پر شائقین نے خوب جشن منایا، لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے پہلی بار کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
دوسری جانب یوروپ میں فٹبال پر حکمرانی کی جنگ آج رات ہو گی، یوروفٹبال کپ کے فیصلہ کن معرکے میں اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیموں میں زور کا جوڑپڑے گا۔