Monday, November 28, 2022

کوپا امریکا فٹ بال کپ، پیراگوئے اور یوروگوئے کا میچ ایک ایک گول سے برابر، پیراگوئے ٹیم گروپ بی میں پہلے نمبر پر براجمان

کوپا امریکا فٹ بال کپ، پیراگوئے اور یوروگوئے کا میچ ایک ایک گول سے برابر، پیراگوئے ٹیم گروپ بی میں پہلے نمبر پر براجمان
کوپا (ویب ڈیسک) کوپا امریکا فٹ بال کپ کے پول میچ میں پیراگوئے اور یوروگوئے کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پیراگوئے کی ٹیم یوروگوئے کے خلاف میچ برابر کرنے کے بعد گروپ بی میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ یوروگوئے کے سنٹرل بیک جوز ماریا نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ پیراگوئے کے ایڈگر بین ٹیز نے کارنر ہٹ لگا کر گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ اس طرح پیراگوئے کی ٹیم گروپ بی میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ یوروگوئے اور ارجنٹائن چار چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔