کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کا بے تابی سے انتظار ہو رہا ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کا بے تابی سے انتظار ہو رہا ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی معیاد بھی ختم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کے سرغنہ ہیں، 28 خفیہ بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی۔ عدالتی حکم کے مطابق چالان پیش کردیا ہے۔
مشیر داخلہ و احتساب نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزموں کی حوالگی کا معاہدہ ہی نہیں ہے۔