Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوٹ ادو میں پست قد پریمی جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا

کوٹ ادو میں پست قد پریمی جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا
March 5, 2018

کوٹ ادو ( 92 نیوز ) کوٹ ادو میں پست قد پریمی جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا ، تین فٹ قد کا عمران ڈیرہ غازی سے 4 فٹ قد کی دولہنیا بیاہ لایا۔

کوٹ ادو کا رہائشی تین فٹ کا عمران ڈیرہ غازی خان بینڈ باجوں کے ساتھ بارات لے کر پہنچا اور چار فٹ قد کی دلہنیا کو بڑی دھوم دھام کے ساتھ بیاہ کر لے کر آیا ، بارات واپس پہنچنے پر عمران کے دوستوں نے خوب جشن  منایا ۔

پورے علاقے میں عمران کی شادی کی دھوم مچ گئی،  اہلخانہ اور دوست احباب کیا علاقہ بھر میں پست قد پریمی جوڑے کے ملاپ پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

 ہر ایک نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔