Sunday, December 4, 2022

کوٹ ادو: بسوں میں تصادم سے 2مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

کوٹ ادو: بسوں میں تصادم سے 2مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

کوٹ ادو (92نیوز) کوٹ ادو سلطان کالونی کے قریب دو تیزرفتار بسوں میں تصادم ہوا جس سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایک مسافر بس اسلام آباد سے کراچی اور دوسری کراچی سے عیسی خیل جا رہی تھی کہ کوٹ ادو سلطان کالونی کے قریب ان میں تصادم ہو گیا۔

تصادم میں عورتوں اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔