کوٹ ادو : این جی او کے دفتر پر فائرنگ، تنظیم کا صدر جاں بحق
کوٹ ادو (92نیوز) کوٹ ادو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے این جی او کا صدر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں کام کرنے والی این جی او ”ہیرک“ کے صدر ظفرلنڈ کے دفتر پر نامعلوم افراد نے گولیاں برسا دیں۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں این جی او کے صدر ظفرلنڈ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہیرک نامی تنظیم کے صدر کو دفتر سے بلا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔