Thursday, December 1, 2022

کوٹری میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ماں ،بیٹا ،دو بیٹیاں جاں بحق

کوٹری میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ماں ،بیٹا ،دو بیٹیاں جاں بحق
کوٹری ( 92 نیوز) کوٹری میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ماں، بیٹا اور دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں ۔ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا۔ کوٹری میں سیشن کورٹ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل  ڈالا ، حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ماں، بیٹا اور دو بہنیں شامل ہیں۔ لاشوں کو  اسپتال کوٹری منتقل کردیا گیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا  کوٹری پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔