Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کولکتہ میں پاک بھارت معرکے سے قبل تیز بارش جاری‘ میچ متاثر ہونے کا خدشہ

کولکتہ میں پاک بھارت معرکے سے قبل تیز بارش جاری‘ میچ متاثر ہونے کا خدشہ
March 19, 2016
کولکتہ (92نیوز) کولکتہ میں ایشیا کی دو طاقتور ٹیموں کے مقابلے نے جہاں پاکستان اور بھارت کی عوام کے شوق کو جنون کی حد تک پہنچا دیا ہے وہیں ان کی امیدوں پر اوس پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی مگر شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر یہ ہے کہ کولکتہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس سے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے اس اہم میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ بارش مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔ گراﺅنڈ انتظامیہ نے سٹیڈیم میں کور بچھا دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیائی کرکٹ کی دونوں طاقتور ٹیمیں آج شام سات بجے ٹکرائیں گی۔