Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کولکتہ : زیرتعمیر فلائی اوور گرنے سے 22افراد ہلاک

کولکتہ : زیرتعمیر فلائی اوور گرنے سے 22افراد ہلاک
April 1, 2016
کولکتہ(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر کولکتہ میں  ایک زیر تعمیر فلائی اوور گرنے سے بائیس  افراد ہلاک  ہوگئے جبکہ  ڈیڑھ سو سے زائد ملبے تلے دب گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق یہ افسوس ناک واقعہ  کولکتہ  کے علاقے گریش پارک میں پیش آیاجہاں  ایک زیر تعمیر فلائی اوور زوردار دھماکے کے بعد نیچے جاگرا۔ گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے متعدد افراد اس پل کےملبےتلے دب گئے حادثےکےبعدامدادی ٹیمیں  موقع پرپہنچ گئیں اورملبےتلےدبےافرادکونکالنےکےلئےامدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اٹھہتر زخمیوں کو کولکتہ میڈیکل کالج اسپتال پہنچادیا گیا  جبکہ  کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف  تین ایف ائی آر درج کرلی گئی ہیں۔ دوسری طرف ماہرین کی ٹیم جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہے جس میں فلائی اوور کے گرنے  سےمتعلق معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔