Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کولمبیا نے فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کر لیا

کولمبیا نے فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کر لیا
August 9, 2018
بگوٹا (92 نیوز) جنوبی امریکی ملک  کولمبیا نے  فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کر لیا۔ کولمبیا کے صدر جوان مینوئیل سنتوس نے فلسطینیوں کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ کولمبین وزرات خارجہ نے صدر کا تین اگست کو لکھا جانے وال خط جاری کر دیا جس میں انھوں نے فلسطین کو آزاد مسلم ریاست تسلیم کیا ہے۔ فلسطینی سفارتی مشن نے کولمبیا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ مشن کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام امن کی تلاش میں کولمبیا کو اپنے بھائیوں جیسا سمجھتے ہیں۔ فلسطین کوتسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد ایک سو اڑتیس ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ایک بار پھر بم برسا دیئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اٹھارہ ماہ کا بچہ شہید ہو گیا۔ صیہونی فورسز نے اپنی اس کارروائی کو  حماس کی  جانب سے  اسرائیل پر راکٹ   حملوں کا رد عمل قرار دیا ہے۔