Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کولمبیا میں 25 ہزار افراد میں زکا وائرس کی تصدیق‘ اکتیس سو حاملہ خواتین متاثر

کولمبیا میں 25 ہزار افراد میں زکا وائرس کی تصدیق‘ اکتیس سو حاملہ خواتین متاثر
February 7, 2016
بوگوٹا (ویب ڈیسک) زکا وائرس نے کولمبیا میں خطرے کی گھنٹی بجادی۔ اکتیس سو حاملہ خواتین زکا وائرس کا شکار ہوگئیں جبکہ کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سینٹوس نے ملک بھرمیں پچیس ہزار چھ سو پینتالیس افرادمیں زکاوائرس کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زکا وائرس لاطینی امریکا کے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ایشیائی حکومتوں نے مچھر کی وجہ سے پھیلنے والی بیماری کے سدباب کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق زکا وائرس نوزائیدہ بچوں میں دماغ کو پہنچنے والے نقصان جیسے پیدائشی نقص اور عارضی فالج کا سبب بنتا ہے۔ کئی ایشیائی ممالک نے مسافروں خاص طور پر حاملہ خواتین کو وسطی اور جنوبی امریکہ کا سفر اختیار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ہونے والے والے اولمپکس گیمز بھی خطرے میں پڑگئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت اور امریکا میں امراض کے کنٹرول کے مراکز کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ زکا وائرس براعظم امریکا کے کئی ممالک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس سے چالیس لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔