Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کولمبیا میں ہیئرسٹائل مقابلہ ، بالوں کے مختلف ڈیزائنوں نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا

کولمبیا میں ہیئرسٹائل مقابلہ ، بالوں کے مختلف ڈیزائنوں نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا
July 28, 2015
بگوٹا (ویب ڈیسک) کولمبیا میں افریقی انداز میں ہیئر اسٹائل بنانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ہیئر ڈریسرز نے ایسی خوبصورت مینڈھیاں بنائیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبیا میں افریقی انداز میں بال بنانے کا سالانہ مقابلہ ہوا۔ ہیئر ڈریسرز نے چند منٹوں میں بالوں کو ایسے اچھوتے اور منفرد انداز میں ترتیب دیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ چٹیا بنوانے کےلئے خواتین کے ساتھ بچوں کی بھی بڑی تعدادنے مقابلے میں حصہ لیا۔ چٹیا کا ہر اسٹائل اچھوتا تھا اور اس میں افریقی ثقافت کی جھلک بھی نمایاں تھی۔ کسی نے بالوں کو پھول کی شکل دی تو کسی نے بالوں کا گلدستہ ہی بنا ڈالا۔ مقابلے کے شرکاءنے ریمپ پر آ کر اپنے ہیئر اسٹائل کی نمائش کی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ مقابلے کے انعقاد کا مقصد افریقی ثقافت کو محفوظ بنانا تھا۔