Saturday, July 27, 2024

کولمبیا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 52 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ، متاثرہ علاقے میں ریاستی ایمرجنسی کا اعلان

کولمبیا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 52 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ، متاثرہ علاقے میں ریاستی ایمرجنسی کا اعلان
May 19, 2015
بوگوٹا (ویب ڈیسک) کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعدزمینی تودے سرکنے سے باون افراد ہلاک جبکہ سینتیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ شمال مغربی کولمبیا میں موسلادھار بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑوں سے مٹی کے تودے رہائشی آبادی اور پلوں پر آگرے جس کے بعد کئی افراد لاپتہ بھی ہو گئے۔ کولمبیا کے صدروان مینول سانتوس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ صدر سانتوس نے متاثرہ علاقے میں ریاستی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد کو حکومت کی طرف سے گھر تعمیر کر کے دئیے جائیں گے۔