Friday, December 9, 2022

کولمبو ٹیسٹ کا آخری دن : بارش پاکستان پر مہربان، میچ تاخیر سے شروع ہو گا

کولمبو ٹیسٹ کا آخری دن : بارش پاکستان پر مہربان، میچ تاخیر سے شروع ہو گا
لاہور (92نیوز) کولمبو ٹیسٹ کا آج آخری روز ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ایک سو تریپن رنزکا آسان ہدف دیا ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بارش سری لنکا کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے بالکل تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کےلئے153 رنز کا آسان ہدف دیا تھا مگر بارش کے باعث وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور آج جبکہ میچ کا پانچواں اور آخری روز ہے تاحال بارش کے باعث کھیل شروع نہیں ہو سکا ہے۔