Saturday, May 18, 2024

کولمبو ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم 138پر ڈھیر،سری لنکا کے ایک وکٹ پر 70رنز

کولمبو ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم 138پر ڈھیر،سری لنکا کے ایک وکٹ پر 70رنز
June 25, 2015
کولمبو(92نیوز)کولمبو ٹیسٹ کے  پہلے   روز  پاکستان کی  بیٹنگ لائن بری  طرح سے   لڑکھڑا  گئی اور پوری ٹیم  ایک سو اڑتیس  رنز پر ڈھیر ہو گئی ،جواب میں سری لنکا نے  ایک وکٹ کے نقصان پر  ستر  رنز جوڑ لئے۔ کولمبو کے اوول سٹیڈیم میں پاکستان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ خاصا مہنگا پڑا۔ گرین کیپس کو پہلا نقصان اس وقت  ہوا جب اوپنر احمد شہزاد صرف ایک رن بنا کر پرساد کی گیند پر کمار سنگاکارا کو کیچ تھما بیٹھے،اظہر علی چھبیس رنز بنا کر چلتے بنے ۔ محمد حفیظ  چار چوکوں کی مدد سے بیالیس  رنز بنا کرنمایاں  رہے۔ کیرئیر کا  سوواں ٹیسٹ کھیلنے والے  یونس خان نے میچ کو یاد گار تو بنایا لیکن  وہ صرف چھ رنز بنا پائے۔ اسد شفیق دو،کپتان مصباح الحق سات،وہاب ریاض چار،یاسر شاہ پندرہ اور ذوالفقار بابرپانچ رنز بنا  کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے   تھرینڈو کوشال نے پانچ ، دھمیکا پرساد نے  تین اور چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش کی وجہ سے  کھیل روکنا بھی پڑ ا جبکہ میچ شروع   ہونےسے پہلے یونس خان کو سواں میچ کھیلنے پر اعزازی شیلڈ دی گئی ۔