Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کولمبوٹیسٹ : تیسرے دن کے اختتام تک بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط

کولمبوٹیسٹ : تیسرے دن کے اختتام تک بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط
August 22, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک میچ پر بھارت کی گرفت مضبوط ہو گئی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر ستر رنز بنا کر میزبان ٹیم کے خلاف ایک سو ستاون رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی۔ تفصیلات کےمطابق تیسرے روز کے اختتام پر بھارت کے وجے انتالیس اور رہانے اٹھائیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اوپنر راہول دو رنز بنا کر  پرساد کا شکار ہو گئے تھے۔اس سے پہلے سری لنکا نے تیسرے روز نامکمل اننگز کا آغاز ایک سو چالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو  تھریمانے اٹھائیس اور اینجلو میتھیوز انیس رنز کے ساتھ میدان میں آئے۔ دونوں نے بالترتیب باسٹھ اور ایک سو دو رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی جم کر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم تین سو چھے سکور بنا کرآؤٹ ہو گئی۔