کوشش ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی ای ووٹنگ سے ووٹ ڈال سکیں ، وزیراعظم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کوشش ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی ای ووٹنگ سے ووٹ ڈال سکیں۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نادرا وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینا چاہتے ہیں۔ 1970کے سوا تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ الیکشن ختم ہوتے ہی نتائج میں دھاندلی ہوتی ہے۔ ای وی ایم مشین سے دھاندلی ختم ہو سکتی ہے۔ ایسا سسٹم لائیں گے اگر اپوزیشن ہار بھی جائے تو الیکشن کے نتائج کو تسلیم کر لے گی۔ ای ووٹنگ سے دھاندلی ختم ہو جائے گی۔ اپوزیشن ہار بھی گئی تو شکست تسلیم کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا ملک میں ای گورننس لارہے ہیں۔ پیپر لیس نظام سے کرپشن کی گنجائش ہی ختم ہو جاتی ہے۔
عمران خان نے اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر بولے قبضہ مافیا سے نمٹنا اہم چیلنج ہے۔ انکو پکڑتے ہیں تو ضمانت لے لیتے ہیں۔