Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوشش ہوگی ن لیگی چیئرمین سینیٹ میں نہ آئے، عمران خان

کوشش ہوگی ن لیگی چیئرمین سینیٹ میں نہ آئے، عمران خان
March 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ سینیٹ کا چیئرمین مسلم لیگ ن سے نہ ہو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنا بھی مشکل ہے ، سینیٹ کے حوالے سے کل اجلاس میں غور ہو گا۔

کپتان نے کہا کہ کس ایم پی اے نے کتنے پیسے لئے یہ تومعلوم ہے لیکن ثبوت نہیں ہے ، ثبوت ملے تو پارٹی سے نکالیں گے اور نیب کیسز بھی بنائیں گے ۔