Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوسٹ گارڈ کی36ویں پاسنگ آوٹ پریڈ ، تقریب میں دہشتگردوں کے حملے پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا

کوسٹ گارڈ کی36ویں پاسنگ آوٹ پریڈ ، تقریب میں دہشتگردوں کے حملے پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا
July 15, 2017

کراچی (92نیوز)وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کا شمار ملک کی اہم فورس میں کیا جاتا ہے۔

تقریب میں دہشتگردوں کے حملے پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا

تفصیلات کےمطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کی چھتسویں  پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل کلیم  شوکت کا کہنا تھا کہ پاکستان  کوسٹ گارڈ کا شمار ملک کی اہم  اور باوقار فورس کے طور پر کیا جاتا ہے جس نے ملک دشمنوں کے خلاف اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔  خطاب کے بعد پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان  خصوصی کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے آخر میں کوسٹ گارڈ کے جدید تربیت یافتہ انسداد دہشت گردی کے دستے نے ہتھیار اور بغیر ہتھیار اپنے دفاع اور دہشتگردوں  کے حملے پر فوری ردعمل کا کا مطاہرہ کیا۔  تقریب میں  تینوں مسلح افواج کے افسران، ڈی جی رینجرزسندھ، ڈی جی اے ایس ایف اور دیگر معززین شریک تھےتربیت پانے والے ایک سو چونسٹھ ریکروٹس نے حصہ لیا جن میں تیس تیس ریکروٹس کا تعلق بلوچستان سےہے۔