Tuesday, September 17, 2024

کوسٹ گارڈز کی گوادر کارروائی، 93 کلو گرام منشیات پکڑ لی

کوسٹ گارڈز کی گوادر کارروائی، 93 کلو گرام منشیات پکڑ لی
July 6, 2021

گوادر (92 نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات کی بھاری مقدار پکڑ لی۔

کوسٹ گارڈز ترجمان کے مطابق 93 کلو گرام اعلیٰ کو الٹی کی ہیروئن نیوٹاؤن ایئرپورٹ روڈ کے پاس چھپائی گئی تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 25.389 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔