Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوسٹاریکا: امونیم نائٹریٹ سے بھرا بجرا خلیج نکویا میں ڈوب گیا، ہنگامی حالت نافذ، آبی حیات کو شدید خطرات لاحق

کوسٹاریکا: امونیم نائٹریٹ سے بھرا بجرا خلیج نکویا میں ڈوب گیا، ہنگامی حالت نافذ، آبی حیات کو شدید خطرات لاحق
May 4, 2015
سین جوزے (ویب ڈیسک) کوسٹا ریکا کے محکمہ ماحولیات نے ساحلی پانی میں امونیم نائٹریٹ سے بھرا بجرا ڈوب جانے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ کوسٹا ریکا کی خلیج نکویا کا پانی اس وقت آلودہ ہو گیا جب امونیم نائٹریٹ لے جانےوالا بجرا ڈوب جانے سے ایک سو اسی ٹن امونیم نائٹریٹ پانی میں پھیل گیا جس سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہو گئے جبکہ حکام نے ساحل کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا۔ بجرا ہفتے کے دن تیز سمندری لہروں کی زد میں آکر ڈوب گیاتھا جس کے بعد ریڈکراس نے سیاحوں کو خلیج نکویا سے دور رہنے کا انتباہ کیا ہے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ کوئی بھی ساحل پر آئے نہ اس ساحل سے پکڑی جانیوالی اشیاءاستعمال کرے۔ دوسری طرف کوسٹاریکا کے قومی کمیشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی سمندر میں آنے کی اجازت نہ دی جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔