Saturday, July 27, 2024

کوسوو اراکین پارلیمنٹ نے آئے روز آنسو گیس کی شیلنگ کا موثر حل ڈھونڈ لیا

کوسوو اراکین پارلیمنٹ نے آئے روز آنسو گیس کی شیلنگ کا موثر حل ڈھونڈ لیا
March 10, 2016
کوسوو (ویب ڈیسک) کوسووکی پارلیمان میں اپوزیشن ارکان نے سرحدی معاہدے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں ایک بارپھرآنسوگیس کے شیل پھینک دیے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک کوسووکی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ارکان نے آنسوگیس کے شیل پھینک دیے جس پر ایوان کی کارروائی دس منٹ کےلئے روکنا پڑی۔ کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تواپوزیشن ارکان نے پھرآنسوگیس پھینکی تاہم اس بارحکومتی ارکان ڈٹ گئے اورماسک پہن کرایوان میں بیٹھے رہے۔ کوسووکی جانب سے مو نٹی نیگرو کےساتھ سرحدی معاہدے پر حزب اختلاف سراپااحتجاج ہے اور اپوزیشن ارکان گزشتہ سال ستمبر سے آنسوگیس شیلز کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔