کوسوو:کسان نے پالتو بھیڑیے کا نام ٹرمپ رکھ دیا
کوسوو( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف ممالک میں بے شک غیر مقبول ہوں لیکن کوسوو میں انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔اس کی مثال یہ ہے کہ وہاں کے ایک کسان نے ا پنے پالتو بھیڑے کا نام ٹرمپ رکھا ہے ۔
ہاسنی ریکساHYSNI REXHA نامی کسان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سے خاصا متاثر ہیں کیوں کہ ٹرمپ ایک بہادر اور منفرد سٹائل کے حامل شخص ہیں ۔
گیلپ سروے کے مطابق 75 فیصد کوسووارز ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔